اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے لیے چینی سفیر ڈو وی
اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔
اسرائیل میڈیا نے بتایا کہ 58 سالہ ڈو وی اپنے بستر پر مردہ حالت میں پائے گئے تاہم ان کی موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
یاد رہے کہ ڈو وی کو فروری میں اسرائیل میں بطور سفیر میں تعینات کیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل وہ یوکرین میں چین کے سفارت کار کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
یاد رہے کہ چینی سفیر شادی شدہ تھے اور ان کا ایک بیٹا بھی تھا ، تاہم یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کی فیملی ان کے ساتھ اسرائیل میں مقیم نہیں تھی۔ وہ دارالحکومت تل ابیب کے مضافاتی علاقے ہرزلیا میں مقیم تھے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز سے بات کرتے ہوئے اسرائیلی پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ پولیس کے معمول کے طریقہ کار کے مطابق پولیس یونٹس موقع پر موجود ہیں۔
اسرائیل کے چینل 12 ٹی وی نے طبی ذرائع کا نام نہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی اشارے یہی بتاتے ہیں کہ ڈو کی نیند کی حالت میں طبعی موت ہوئی۔
اسرائیل میں چینی سفارتخانے کی ویب سائٹ پر ان کا ایک بیان درج ہے جس میں انھوں نے بطور سفیر اپنی تعیناتی کے بعد دنیا کی دوسری بڑی معیشت چین اور اسرائیل کے تعلقات کی تعریف کی تھی۔
جمعہ کے روز ان کے سفارت خانے کی جانب سے امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو پر کڑی تنقید کی گئی تھی کیونکہ انھوں نے اپنے حالیہ دورہ اسرائیل کے دوران چین کے کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کے ردِ عمل پر تنقید کی تھی۔
یروشلم پوسٹ میں شائع ہونے والے ردِ عمل میں سفارت خانے نے پومپیو کے ’مضحکہ خیز بیان‘ کی مذمت کی اور اس بات کی تردید کی کے چین نے کورونا وائرس کے بحران کو ابتدا میں چھپانے کی کوشش کی تھی۔
English Translation:
According to Israeli media, Chinese Ambassador to Israel Do Wei
He was found dead at his home in the Israeli capital, Tel Aviv.
Israeli media reported that Dove, 58, was found dead in his bed, but the cause of death was not immediately known.
Dove was appointed ambassador to Israel in February, having previously served as China's ambassador to Ukraine.
Remember that the Chinese ambassador was married and had a son, but it is believed that his family did not live with him in Israel. He lived in Herzliya, a suburb of the capital Tel Aviv.
Speaking to Reuters, an Israeli police spokesman said police units were on the scene as per normal police procedures.
Israel's Channel 12 TV said on condition of anonymity that the initial indications were that Doe had died of natural causes while asleep.
The Chinese embassy in Israel has a statement on its website in which it praised Sino-Israeli relations, the world's second-largest economy, after its appointment as ambassador.
On Friday, US Secretary of State Mike Pompeo was sharply criticized by his embassy for criticizing China's response to the global corona virus outbreak during a recent visit to Israel.
In a response published in the Jerusalem Post, the embassy condemned Pompeo's "ridiculous statement" and denied that China had initially tried to cover up the corona virus crisis.
No comments:
Post a Comment