Monday, September 14, 2020

SULTAN SHAHAB UD-DEEN (1354-1373 A.D)

 





SULTAN SHAHAB UD-DEEN (1354-1373 A.D)

Sultan Shab-ud-Deen was the founder of the Muslim State of Kashmir.
He belonged to the Shah Meeri dynasty. His real name was Sheera
Shamak. He succeeded his father Allaho ud-deen in 760 Hijra and
adopted the title of Shahab-ud-Deen. He ruled the state very wisely,
tactfully and boldly for 19 years. Shahab-ud-Deen is a central figure among the Kashmiri sultans (emperors). It is admitted by all Muslim
and non-Muslim historians. Jonraj (a historian) writes that:
“Among the rulers of the past, present and future, the status
of this ruler is as distinct as that of a diamond in the garland of
pearls.”
G. M. D. Sofi writes in Kashir: Shahab-ud-Deen’s era was
indeed briliant and great. During his rule, the army of Kashmir
proved its mettle in the region.”
Shahab-ud-Deen set the foundation of the state on very solid
basis. He was a great fighter. He was a brave soldier, an experienced
General and a great administrator and king. He corrected and
improved the internal situation of Kashmir as soon as he took over.
He subsequently planned to extend his state. He divided the army
into three sections, trained and armed it properly. He appointed
three generals with full command, giving them maps of the areas
from Kashghir to the Arabian Sea and from Arabian Sea to the Pacific
Ocean and demanded of his generals to get that state. The brave
Generals assured him to fulfil his dream. The King kept the command
of the troops with himself. In his initial expeditions, he conquered
Laddakh, Baltistan and Kashghir, followed by Kishtwar and Jammu.
The Kashmir army exerted huge influence over the neighbouring
states. He conquered Punjab and then defeated the ruler of Sindh,
Jam Bahan, hoisting his flag over the shore of Arabian Sea. After
taking over Sindh, he moved towards Kabul, Ghazni and Kandhar,
respectively. Sir Willsly Hag writes in the Cambridge History of India
that Shahab-ud-Deen caused havoc by conquering Ghazni and
Kandhar. Sultan’s army moved to Delhi after this. Feroz Shah
Tughlaq was the ruler in Delhi at that time, who got terrified of Shabud-Deen. He offered a ceasefire on the condition of indemnity,
which led to reconciliation between the two rulers. Feroz Shah
married his three sisters with close relatives of Shahab-ud-Deen, which
developed former’s subordination to the later. The historians state
that the day on which there was no news of conquest somewhere
was considered dull, boring and useless by Shab-ud-Deen. He
improved the state internally as well. He set examples of triumph,
tolerance, justice and welfare. He built new towns and cities as well
as hotels and roads. He respected the scholars and writers. He
improved education by building more schools and institutions. A
great preacher, Syed Ali Hamdani, visited Kashmir during the reign of
Shahab-ud-Deen and changed the fate of Kashmir. As the state
treasure dwindled and declined, a minister suggested to him to melt
the golden Buddhist statue, but the King rebuked him, saying that "the
statues were erected in the past to be remembered in history, and you suggest me to destroy them." This shows King’s tolerance and respect
for other faiths. Shahab-ud-Deen was the first nationalist Kashmiri
leader. All of his armed men and their commanders were Kashmiris.
He created a tolerant, brotherly and in discriminatory environment.
This great ruler of Kashmir passed away after ruling for 19 years in
1378 A.D
عمر ہا گل رخت بر بست کشاد 
خاک ما دیگر شہاب الدین نژاد 
Means: 👆👇
For many ages the rose has packed and unpacked her baggage, yet our earth has not begotten a second Shihab al-Din.’

Wednesday, May 27, 2020

ہمت کی درخشاں مثال English Translation Is Available


   آج میں آپ کے سامنے ہمت کی ایک ایسی تاریخی مثال کا ذکر کرنے جا رہا ہوں کہ جسے پڑھ کر یقیناً آپ کی سوچ میں تبدیلی آ جائے گی اور آپکے دل میں بھی ضرور ہمت کا جذبہ پیدا ہو جائے گا اور اگر پہلے سے با ہمت ہیں تو آپ کی اس خاصیت کو مزید تقویت ملے گی۔ 28
جولائی 1976 رات تین بج کر بیالیس منٹ کی بات ہے کہ چین کی شہر تانگ شان پر قیامت ٹوٹ پڑی اور زلزلے کی شدّ ت کی تاب نہ لاتے ہوئے سارے کا سارا شہر زمیں بوس ہو گیا۔1556
 کے بعد یہ دنیا کا سب سے بڑا زلزلہ تھا سکیل پر زلزلے کی شد ت 7.8 تھی  اس زلزے میں تانگ شاان کے چھے لاکھ  پچپن ہزار لوگ مارے گئےجب کہ سات لاکھ اسی ہزار لوگ شدید زخمی ہوئے۔اس شہر میں سات ہزار دو سو اٹھارہ خاندان  ایسے تھےکہ جن کا کوئی فرد  زندہ نہیں بچا ۔ یہ چین کی ایک ہزار سالہ تاریخ کا دوسرا جب کہ بیسویں صدی کا سب سے بڑا زلزہ تھا۔
  زلزلے میں تباہ شدہ تانگ شان شہر کا دل ہلا دینے والا منظر

 یاد رہے کہ اس وقت ماؤزے تنگ زندہ تھااور اس کی عمر 80 سال تھی۔ وہ سخت علیل ہونے کے باوجود فوراً تانگ شان پہنچ گیا۔ انسانیت کے ناطے دنیا نے امداد کی پیشکش کی لیکن ماؤ نے امداد لینے سے انکار کر دیا۔ماؤزے تنگ کا کہنا تھا کہ قدرت نے یہ آفت صرف چین پر اتاری ہے لہٰذا اسے چین ہی برداش کرے گا۔ اسی دور میں ماؤزےتنگ کو کسی نے مشورہ دیا کہ  زلزلے کے باعث تانگ شان کی زمین کمزور ہو چکی ہے لہٰذا انہیں ایسی جگہ دوبارہ شہر آباد نہیں کرنا چاہیے ماؤزےتنگ نےیہ مشورہ ماننے سے انکار کر دیا۔ ماؤزے تنگ نے کہا کہ اسی جگہ ایک ایسا تانگ شان آباد کریں گے جو پہلے شہر سے مضبوط اور خوبصورت ہو گا۔اس اعلان کے چند دن  بعد ماؤزے تنگ انتقال کر گیا اس کے بعد ماؤ کے بیٹے کو کمیونسٹ پارٹی کا چئیرمین بنا دیا گیا۔اور پھر ماؤ کے بیٹے  نے ملبے پر کھڑے ہو کر لوگوں کے سامنے اعلان کیا کہ ماؤ کا بیٹا اپنے باپ کے قول کا پاس کرے گا۔اس نے حقیقت میں بھی اس پر عمل کیا نہ کہ صرف اعلان ۔ اور آج تانگ شان کا شمار چین کے چند پڑے شہروں میں ہوتا ہے۔اس میں بڑی بڑی عمارتیں فیکٹریاں اور کاروباری مرکز قائم ہیں اور آج دنیا اس شہر کو دنیا کا بہادر شہر کہتی ہے۔تانگ شان کے زندہ بچ جانے والے شہریوں نے اس کی تعمیرِ نو میں دل وجان سے حصہ لیااور حیرت کی بات کہ ایک سال بعد تانگ شان اپنی پوری آبوتاب سے پہلے ساے کئی گنا زیادہ خوبصورتی کے ساتھ زمین پر کھڑا تھا اور آج  جو بھی  تانگ شان جاتا ہے تو وہ شہر کی خوبصورتی اور پائیداری کو دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے۔
اب ہمارے لیے اس میں بہت بڑا سبق ہے۔ہم چاہیں تو اس سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں کہ اگر ہم ہمت اور لگن سے کام لیں تو ہم اپنے ملک کو بھی عروج پر لے جا سکتے ہیں۔
امید ہے کہ آپ کو لطف ملا ہو گا اور یقیناً بہت کچھ سوچا بھی ہو گا۔
آپ اپنی رائے کا اظہار فیس بک پیج پر کمنٹ میں کر سکتے ہیں۔
English :
                    Today I am going to tell you a historical example of courage that will surely change your thinking and will surely inspire courage in your heart and if you are already courageous So this feature of yours will be further strengthened. At 3:42 pm on July 28, 1976, doomsday struck the Chinese city of Tangshan and the entire city collapsed to the ground without enduring the magnitude of the earthquake. It was the largest earthquake in the world since 1556. The magnitude of the quake was 7.8 on the Richter scale. The quake killed 655,000 people in Tangshan and seriously injured 780,000. There were 7,218 families in the city without any survivors. ۔ It was the second major earthquake in China's 1,000-year history and the twentieth century.
A heartbreaking view of the earthquake-ravaged city of Tangshan

 Remember that Mao Zedong was alive at that time and he was 80 years old. Despite his serious illness, he reached Tangshan immediately. As a humanitarian, the world offered aid but Mao refused to accept it. Mao Zedong said that nature has brought this disaster only on China so China will bear it. At the same time, Mao Zedong was advised by someone that Tangshan's land had been weakened by the earthquake, so he should not relocate to such a place. Mao Zedong refused to heed this advice. Mao Zedong said that he would build a Tangshan in the same place which would be stronger and more beautiful than the first city. A few days after this announcement, Mao Zedong passed away and Mao's son was made the chairman of the Communist Party. And then Mao's son stood on the rubble and announced in front of the people that Mao's son would obey his father's word. He actually followed it and not just announced. And today, Tangshan is one of the few cities in China. It has huge buildings, factories and a business center, and today the world calls it the Brave City of the World. Participated wholeheartedly in the reconstruction, and surprisingly, a year later, Tangshan stood on the ground with many times more beauty than his entire abode, and anyone who goes to Tangshan today can see the beauty and sustainability of the city.
                           
Now there is a great lesson for us in this. If we want, we can learn a lot from it that if we work with courage and dedication, we can take our country to the heights.

Hope you enjoyed it and of course thought a lot.

You can express your opinion in the comments on the Facebook page.

Saturday, May 23, 2020

قوموں کے عروج و زوال کے ضامن دو بنیادی ادارے English Translation Is Available








کسی بھی قوم کی عروج اور زوال کا دارو
 مدار اُس کے ان بنیادی اداروں پر ہوتا ہے۔


 
گھر     
 اسکول     
ان دونوں اداروں پر منحصر ہے کے یہ اپنی قوم کے مسقبل کے بارے میں کیا فیصلہ کرتے ہیں۔ اِس لیے ایک استاد کو چاہیے کہ جب وہ طالبعلم کے سامنے آئے تو ایک بڑھئی کی طرح اپنے شاگرد کو سنوارنے کی کوشش کرے جس طرح بڑھئی کسی ٹیڑھی لکڑی ( Crooked wood )کو محنت اور لگن سے خوبصورت شکل دیتا ہے۔ کیونکہ وہ جانتا ہے کہ ٹیڑھی لکڑی میری محنت کے بغیر کبھی خوبصورت نہیں بن سکتی۔ تو اسی طرح ایک استاد کو بھی چاہیے کہ کوئی طالب علم چاہے کتنا ہی کند ذہن کیوں نہ ہو استاد کواس پر بڑھئی کی طرح محنت کرنی چاہیے۔استاد اگر طالبعلموں پر محنت کر کہ ان کو اچھے انسان بنائے گا تو ملک خود بخود ترقی کرے گا۔استاد کو چاہیے کہ وہ اپنے مقام اور مرتبےکے مطابق شاگردوں کے ساتھ پیش آئے۔ یہ کہنا کسی صورت غلط نہیں ہو گا کہ قوموں کی ترقی اساتذہ کے ہاتھوں میں ہوتی ہے۔ لیکن یاد رہے کہ جہاں استاد کی یہ زمہ داری ہے وہیں والدین کا کردار بھی نہایت اہم ہے۔ والدین کو چاہیے کہ بچوں کو بچپن سے ہی اساتذہ کے مقام کو آگاہ کریں۔اور ان کا حکم ماننے کا کہیں اور استاد کی سختی کو برداش کرنا سکھائیں لیکن استاد کو بھی چاہیے کہ شفقت سے کام لے۔
یاد رکھیے! یہ دونوں ادارے مل کر کسی بھی ملک کو ترقی کی معراج پر پہنچھا سکتے ہیں۔اور اگر یہ دو ادارے مایوسی اور کاہلی کا شکار ہو گئے تو ان کی وجہ سے پوری قوم زوال کا شکار ہو جائے گی۔
والدین اور اساتذہ کو کو چاہیے کہ بچوں کو یہ تربیت دیں کہ اپنی وہ صرف چند گزوں کے گھر کو اپنی ملکیت سمجھنے کی بجائے پورے ملک کو اپنا قیمتی اثاثہ سمجھیں۔اور ملک کی ہر چیز کی اپنی ذاتی ملکیت کی طرح حفاطت کریں۔اور بچوں کو صرف اپنے خونی رشتوں سے محبت سکھانے کی بجائے انھیں اپنے ہر ہم وطن سے محبت سکھائیں تا کہ قوم میں اتحاد پیدا ہو۔
یہ دونوں بنیادی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ خود کو مضبوط سے مضبوط تر  بنائیں۔

یاد رکھیں! اگر کوئی ملک یا قوم زوال کا شکار ہو تو یقیناً اس کی وجہ یہی ہو گی
 کہ اس قوم کے یہ دونوں بنیادی ادارے زوال کا شکار ہیں۔
یاد رکھیے ! اگر کسی ملک میں اساتذہ اسکولز ،کالجز میں صرف اور صرف معاشی مضبوطی حاصل کرنے کے لیے یہ پیشہ اختیار کریں گے اور وہ یہ سوچیں گے کہ ہم نے اپنا وقت گزار کر تنخواہ لینی ہے ، بچے پڑھیں گے تو اپنا مستقبل اچھا بنائیں گے اگر ان پڑھ تو ہمیں کیا پریشانی ؟ یاد رکھیے اگر اساتذہ اسٹوڈنٹس کے برے مستقبل کو اپنی پریشانی نہیں سمجھیں گے تو پوری قوم زوال کا شکار ہو کر رہ جائے گی۔
یاد رکھیے ! اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہم بھی آزادی حاصل کریں اور ہمارا شمار بھی دنیا کی ترقی یافتہ قوموں میں ہو تو پھر ہمیں ان دونوں بنیادی اداروں پر خصوصی توجہ دینا ہو گی۔
اس  قوم  کی  پیشانی  پہ  لکھی  ہے  تباہی    ؎              
جس قوم کے مکتب کی فضا ٹھیک نہ ہو گی                    
نوٹ: یہ تحریر عائشہ عضب کے فیس بک اکاؤنٹ سے لی گئی ہے ۔ بہت دلچسپ اور معنی خیز تحریر ،یہی وجہ ہے کہ یہ تحریر آپ سے شئیر کی گئی۔
 اپنی رائے ضرور دیجیے گا۔

Thursday, May 21, 2020

کشمیری کیوں جنگ چاہتے ہیں؟ English Translation is Available


















انڈین مقبوضہ کشمیر میں دو سال تک سرگرم رہنے والے مسلح کمانڈر جنید صحرائی وادی کی سب سے پُرانی عسکری تنظیم کے آخری نمایاں رہنما تھے۔ گذشتہ روز اُنھیں اپنے ساتھی       طارق شیخ سمیت سرینگر کے گنجان آباد نواکدل علاقے میں انڈین فورسز نے طویل جھڑپ کے دوران شہید کردیا۔ فوجی کارروائی میں درجن سے زیادہ رہائشی مکان خاکستر اور کم از کم 30 کنبے بے گھر ہوگئے۔
انڈیا کے ایک پیشہ ورانہ کالج سے نظمِ تجارت کی ڈگری حاصل کرنے والے جنید معروف علیحدگی پسند رہنما محمد اشرف خان صحرائی کے بیٹے تھے۔ اشرف صحرائی کشمیر کی انڈیا مخالف مزاحمتی تحریک کا چہرہ کہلانے والے سید علی گیلانی کے دست راست ہیں اور سیّد علی گیلانی کی علالت کے بعد اُن کے جانشین مقرر ہوئے۔ان کی ہلاکت محض اس لیے اہم نہیں کہ وہ علیحدگی پسند رہنما یا اعلی تعلیم یافتہ تھے۔ اُن کی ہلاکت اس لیے معنی خیز ہے کہ وہ قدغنوں میں محصور کشمیریوں کی مزاحمتی تحریک سے وابستہ تیسری نسل کے بظاہر آخری نمائندہ تھے۔ جو کشمیر کا مسئلہ مسلح مزاحمت کے ذریعہ حل کرنے کے لیے جان دے چکے ہیں۔ 
یاد رہے کہ کشمیر میں انڈیا مخالف تحریک کی ایک  تاریخ ہے !
ایل او سی کے قریبی ضلع کپوارہ سے تعلق رکھنے والے محمد مقبول بٹ شہید  کو انڈیا مخالف مسلح مزاحمت کا بانی سمجھا جاتا ہے۔ وہ پاکستان اور انڈیا دونوں کے زیر انتظام کشمیری خطوں کو ایک آزاد اور خود مختار مملکت بنانا چاہتے تھے،
اُنھیں قتل اور وطن دُشمنی کے الزام میں دلی کی تہاڑ جیل میں قید کیا گیا اور 11 فروری 1984 کو جیل کے احاطے میں ہی پھانسی کے بعد دفن کر دیا گیا تھا ۔ 
یاد رہے کہ  یہ وہ دور تھا جب افغانستان میں امریکی حمایت یافتہ سوویت مخالف جہاد عروج پر تھا اور انڈیا آپریشن براس ٹیکس کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔ اسی سال سیاچن پر فتح کا اعلان ہوا۔ افغانستان سے سوویت افواج کے انخلا سے ذرا قبل کشمیر میں انتخابات کا بگل بجایا گیا۔ مقبول بٹ کی پھانسی اور جیل میں اُن کی تدفین نے کشمیری نوجوانوں میں ّزادی کے لیے ایک نیا جذبہ پیدا کردیا تھا اور شیخ عبداللہ کے انتقال کے بعد نیشنل کانفرنس کمزور حالت میں تھی۔
کشمیر میں مذہبی و سیاسی تنظیم جماعت اسلامی اور بعض طلبہ تنظیموں نے مسلم متحدہ محاذ قائم کر کے انتخابات میں حصہ لیا۔
لیکن انتخابات میں شرمناک دھاندلی ہونے کا الزام لگایا گیا اور محاذ کے نمایاں اُمیدوار اور جماعت اسلامی کے معروف خطیب محمد یوسف شاہ کو شکست ہوئی۔ انتخابات میں یوسف  شاہ کی سیاسی مہم میں یاسین ملک اور اُن کے دوست پیش پیش تھے۔ اُدھر کابل نے آزادی کا اعلان کردیا، اِدھر یاسین ملک اور دیگر نوجوانوں نے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ قائم کر لی ۔ یاسین ملک  اور اُس کے دوستوں سے عمر میں بڑے یوسف شاہ نے 12ویں صدی کے مسلم فاتح صلاح الدین کا نام مستعار لیا اور اُسی تنظیم کے سالارِ اعلیٰ بن گئے جس کا علم لیے منگل کے روز جُنید صحرائی سرینگر کے نوا کدل میں مارے گئے۔
بالآخر یاسین ملک کی جے کے ایل ایف نے یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کر دیا اور سیاسی مزاحمت کے اتحاد حُریت کانفرنس کے ساتھ جُڑ گئی۔
یاسین ملک فی الوقت تہاڑ جیل میں درجنوں دیگر علیحدگی پسندوں کے ساتھ قید ہیں۔ وہ کہتے رہے ہیں کہ عدم تشدد کے مظاہرے کو انڈیا نے سختی سے کچل کر نوجوانوں کو دیوار سے لگا دیا۔
یاسین ملک کے جو معاصرین حزب المجاہدین کے ساتھ مسلسل سرگرم رہے وہ سینکڑوں کی تعداد میں مارے گئے ہیں،
جولائی 2000 میں حزب المجاہدین نے بھی جنگ بندی کا اعلان کر کے انڈین حکومت کے ساتھ مذاکرات کیے۔ لیکن یہ سیز فائر صرف دو ہفتوں تک جاری رہا اور حزب نے فوج پر معاہدے کی خلاف ورزی میں نوجوانوں کو ہلاک کرنے کا الزام عائد کر کے دوبارہ کارروائیوں کا اعلان کردیا۔
نائن الیون کے بعد نوجوانوں کی وہ دوسری نسل بھی فوجی کارروائیوں کا لقمہ بن گئی جس نے مقبول بٹ کی تقلید میں بندوق تھامی تھی۔
لیکن عوام کے اندر مسلح مزاحمت کی پذیرائی اس قدر شدید ہے کہ اسے دبانے کے لیے سرکاری کارروائیاں کبھی بند نہیں ہوئیں۔ انڈیا اور پاکستان کے درمیان مذاکرات ہوں یا دلی سرینگر بات چیت ہو ، پس نظر فوجی زیادتیوں، گمشدگیوں، ہلاکتوں، قید و بند اور بندشوں کا سلسلہ جاری رہا۔اکیسویں صدی کی پہلی دہائی کے اواخر میں کشمیر میں نئی دہلی کی مبینہ کشمیر کُش پالیسیوں کے خلاف غیر مسلح احتجاجی تحریک برپا ہوئی جو 2010 تک جاری رہی۔
اس تحریک کو دبانے کے لیے فورسز نے بڑی طاقت کا استعمال کیا اور قریب دو سو نوجوان شہید  ہوگئے جبکہ ہزاروں زخمی ہوے۔
جب کشمیری لوگ پُرامن سیاسی جدوجہد کرنے پر آمادہ معلوم ہوئے، عین اُسی وقت فروری 2013 میں انڈیا نے ایک اور کشمیری آزادی پسند افضل گُورو کو پُراسرار حالات میں پھانسی دی گئی اور مقبول بٹ کی طرح ہی تہاڑ جیل میں  شہید کر کہ دفن کردیا۔
تاریخ اپنے آپ کو گویا مختصر وقفے کے بعد دوہرا رہی ہے۔ جس طرح مقبول بٹ کی پھانسی نے کشمیر میں لاوے کو ابھارا اُسی طرح گُورو کی پھانسی نے خطے میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ایک بار پھر عسکری تجربے پر مائل کر دیا۔ اور یقیناً کشمیریوں کی یہ جدوجہد  کشمیر کی دونوں ملکوں ، انڈیا اور پاکستان سے مکمل  آزادی حاصل کرنے تک جاری رہے گی۔ انشاء اللہ 

Sunday, May 17, 2020

اسرائیل میں چینی سفیر کی موت، گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ۔ English Translation




اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے لیے چینی سفیر ڈو وی 
اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔
اسرائیل میڈیا نے بتایا کہ  58 سالہ ڈو وی اپنے بستر پر مردہ حالت میں پائے گئے تاہم ان کی موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
یاد رہے کہ ڈو وی کو فروری میں اسرائیل میں بطور سفیر میں تعینات کیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل وہ یوکرین میں چین کے سفارت کار کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
یاد رہے کہ چینی سفیر شادی شدہ تھے اور ان کا ایک بیٹا بھی تھا ، تاہم یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کی فیملی ان کے ساتھ اسرائیل میں مقیم نہیں تھی۔ وہ دارالحکومت تل ابیب کے مضافاتی علاقے ہرزلیا میں مقیم تھے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز سے بات کرتے ہوئے اسرائیلی پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ پولیس کے معمول کے طریقہ کار کے مطابق پولیس یونٹس موقع پر موجود ہیں۔
اسرائیل کے چینل 12 ٹی وی نے طبی ذرائع کا نام نہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی اشارے یہی بتاتے ہیں کہ ڈو کی نیند کی حالت میں طبعی موت ہوئی۔
اسرائیل میں چینی سفارتخانے کی ویب سائٹ پر ان کا ایک بیان درج ہے جس میں انھوں نے بطور سفیر اپنی تعیناتی کے بعد دنیا کی دوسری بڑی معیشت چین اور اسرائیل کے تعلقات کی تعریف کی تھی۔
جمعہ کے روز ان کے سفارت خانے کی جانب سے امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو پر کڑی تنقید کی گئی تھی کیونکہ انھوں نے اپنے حالیہ دورہ اسرائیل کے دوران چین کے کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کے ردِ عمل پر تنقید کی تھی۔
یروشلم پوسٹ میں شائع ہونے والے ردِ عمل میں سفارت خانے نے پومپیو کے ’مضحکہ خیز بیان‘ کی مذمت کی اور اس بات کی تردید کی کے چین نے کورونا وائرس کے بحران کو ابتدا میں چھپانے کی کوشش کی تھی۔





Thursday, May 14, 2020

اسلام آباد ہائی کورٹ سے انصاف کی توقع نہیں ہے : ڈاکٹر عبد القدیرخان

پاکستان کے محسن ڈاکٹر عبد القدیر خان  پاکستان کی عدالتوں   سے مایوس ! انصاف کے لیے ترس گئے  



پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنی نقل و حرکت پر پابندیوں سے متعلق  سپریم کورٹ کو تحریر کردہ خط میں کہا ہے کہ انھیں اسلام آباد ہائی کورٹ سے انصاف کی توقع نہیں ہے۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو غیرقانونی طور پر ایٹمی ٹیکنالوجی کی ایران ،  لیبیا اور شمالی کوریا منتقلی کے اعترافِ جرم کے بعد سابق  صدر جنرل پرویز مشرف کے دور میں اسلام آباد ہی میں ان کے گھر میں نظر بند کر دیا گیا تھا۔
 صدر مشرف کی حکومت کے بعد ملک میں دو جمہوری حکومتیں اپنی مدت مکمل کر چکی ہیں اور اس عرصے کے دوران بھی ڈاکٹر عبدالقدیر کی نقل و حرکت بہت محدود ہی رہی۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے جمعرات کو ڈاکٹر عبد القدیر کی نقل و حرکت سے متعلق درخواست کی سماعت شروع کی تو بینچ کے سربراہ نے درخواست گزار کے وکلا سے استفسار کیا کہ کیا بدھ کو ان کی اپنے موکل یعنی عبدالقدیر خان سے ملاقات ہوئی ہے جس پر وکلا کا کہنا تھا کہ اُن کی ملاقات اپنے موکل سے ہوگئی ہے اور اُنھوں نے اس سے متعلق عدالت کو خط لکھا ہے جو عدالت میں پیش کر دیا  ہے۔
اس خط میں لکھا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ان کے مقدمے کی سماعت کے دوران زبردستی دستخط کروائے گئے  ہیں لہٰذا  ایسے حالات میں انھیں اسلام آباد ہائی کورٹ سے انصاف کی توقع نہیں ہے۔
اس خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر بدھ کے دن جب اُنھیں عدالت لایا گیا تو سکیورٹی اہلکار پہلے تو دو گھنٹے اُنہیں اسلام آباد کی سڑکوں پر گھماتے رہے اور پھر اُنھیں عدالت میں پیش کرنے کی بجائے رجسٹرار آفس میں بٹھایا گیا جو کہ عدالت عظمیٰ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔
مزید یہ کہ ڈاکٹر عبد القدیر نے اپنے خط میں مزید کہا ہے کہ " ان پر درخواست واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا گیا ہے اُنھوں نے کہا کہ اُنھیں قید میں رکھنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے"۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بطور جج وہ یہ بات برداشت نہیں کرسکتے کہ کسی ہائی کورٹ کی عزت میں کمی آئے۔ اُنھوں نے کہا کہ " سائل چاہے کتنا بھی معزز کیوں نہ ہو ہائی کورٹ کی عزت وتکریم میں کمی نہیں آنے دیں گے"۔
بینچ کے سربراہ جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 
 "ایک ہائی کورٹ سے حکم لے کر دوسری ہائی کورٹ جانے کی روایت قائم نہیں ہونے دی جائے گی"۔
سماعت کے دوران بینچ کے رکن جسٹس یحییٰ آفریدی نے ڈاکٹر قدیر کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس تین راستے ہیں نمبر ایک یہ کہ آپ اس درخواست پر بحث کریں،، دوسرا یہ کہ اس درخواست کو آئین کے ارٹیکل 184/3 کے تحت دائر کریں اور تیسرا راستہ  یہ ہے کہ وہ یہ درخواست واپس لے لیں اور اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کریں۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر  اے کیو خان نے گذشتہ برس اکتوبر میں لاہور ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں اُنھوں نے عدالت عالیہ سے استدعا کی تھی کہ اُنھیں آزادانہ نقل وحرکت کی اجازت دی جائے۔ لاہور ہائی کورٹ کو لکھے گئے ایک خط میں اُنھوں نے سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کے بارے میں بھی سوالات اُٹھائے تھے جنھوں نے بقول ان کے ان کی نقل و حرکت کو صرف ایک گھر تک محدود کر دیا تھا۔
اس وقت لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے ان احکامات کے ساتھ یہ درخواست نمٹا دی تھی کہ اس کی سماعت ان کے دائرہ کار میں نہیں لہٰذا درخواست گزار دادرسی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرے۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ' اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کی رضامندی سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نقل و حرکت کو ریگولیٹ کیا'۔
اُنھوں نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں درخواست کیوں دائر کی گئی جس پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ میں درخواست غیر معمولی حالات میں دائر کی گئی۔
سماعت کے دوران اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے عبد القدیر خان کے خط میں لکھے گئے الفاظ پر اعتراض اُٹھایا ۔ اُنھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ منیں جمع کروائے گئے خط میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہاں سے انصاف ملنے کی امید نہیں ہے۔
اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ اس خط کو قبول نہ کیا جائے تاہم عدالت نے اس سے اتفاق نہیں کیا اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے خط کو ریکارڈ کا حصہ بنا دیا۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اُنھیں خط کے متن پر اعتراض ہے تو وہ اس بارے میں درخواست دائر کرسکتے ہیں۔
اُنھوں نے کہا کہ عدالت نے درخواست گزار کو تنبیہ کی ہے کہ وہ الفاظ کے چناؤ میں احتیاط سے کام لیں۔
اب اس درخواست کی سماعت عیدالفطر کے بعد ہوگی
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے منگل کو ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نقل و حرکت سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران حکم دیا تھا کہ' ڈاکٹر عبدالقدیر سے ان کے وکلا کی ملاقات کے دوران سکیورٹی اداروں اور اٹارنی جنرل آفس کا کوئی بھی نمائندہ موجود نہیں ہو گا '۔
دوران سماعت اٹارنی جنرل خالد جاوید نے عدالت کو بتایا کہ کچھ دیر میں وکیل صاحب کی ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے ملاقات کروا دیتے ہیں جس پر ڈاکٹر عبدالقدیر کے وکیل نے جواب دیا کہ " ان کے مؤکل کیسے آزاد شہری ہیں کہ ان سے ملاقات کے لیے وفاقی حکومت سے اجازت لینا پڑتی ہے"۔
عدالتی حکم پر عبد القدیر خان کو سخت سکیورٹی میں ججز گیٹ کے ذریعے سپریم کورٹ لایا گیا اور اُنھیں عدالت میں پیش کرنے کی بجائے رجسٹرار آفس میں بٹھایا گیا تھا۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نقل و حرکت سے متعلق درخواست کی سماعت کرنے والے بینچ کے سربراہ جسٹس مشیر عالم ایک مذہبی جماعت کے فیض آباد دھرنے سے متعلق مقدمے کی سماعت کرنے والے بینچ کی بھی سربراہی کر چکے ہیں۔
جسٹس مشیر عالم نے اپنے فیصلے میں حکومت سے ان فوجی اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا جنھوں نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیاسی امور میں مداخلت کی تھی۔
اس بینچ کے دوسرے رکن جسٹس یحیٰ آفریدی سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی کے مقدمے کی سماعت کرنے والے تین رکنی خصوصی بینچ میں شامل تھے تاہم اُنھوں نے بعض وجوہات کی بنا پر اس بینچ کا حصہ بننے سے معذرت کر لی تھی۔

Wednesday, May 6, 2020

حزب المجاہدین کے اہم کمانڈر انڈین فوج کے ہاتھوں شہید . إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ


انڈین مقبوضہ  کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پولیس اور مقامی لوگوں کے مطابق  حزب المجاہدین کے اہم ترین کمانڈر ریاض نائیکو اپنے ساتھی سمیت بدھ کی صبح  پلوامہ میں ہونے والی ایک جھڑپ میں شہید ہو گئے ہیں۔40 سالہ ریاض نائیکو حزب المجاہدین کے چیف آپریشنل کمانڈر تھے۔ انھیں 2016 میں شہید ہونے  والے کمانڈر برہان وانی شہید  کا جانشین سمجھا جاتا تھا۔ برہان وانی شہید کی شہادت کے بعد ہی کشمیر میں عسکریت پسندی اور احتجاج کی نئی لہر شروع ہوئی تھی۔جو کہ یقیناً کشمیر کی مکمل آزادی تک جاری رہے گی ان شاءاللہ! یاد رہے کہ پولیس نے شہید ریاض نائیکو کے سر پر 12 لاکھ روپے کا انعام رکھا تھا۔ پولیس کے مطابق وہ فوجیوں پر حملوں، ان کے قتل اور اغوا کے کئی معاملات میں پولیس کو طویل عرصے سے مطلوب تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس جھڑپ کے بعد ساؤتھ کشمیر میں ایک بار پھر سخت کرفیو نافذ کر دیا گیا اور دبارہ موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دیا گیا لیکن پولیس نے سرکاری طور پر ابھی تک  ریاض نائیکو کی شہادت کی  تصدیق نہیں کی ہے۔اس کی وجہ وہ نئی سکیورٹی پالیسی بتائی جا رہی ہے جس کے تحت جھڑپوں میں مارے گئے آزادی پسندوں یا اُن کی تنظیم کی شناخت نہیں کی جائے گی تاکہ وادی میں عسکریت پسندوں کی مقبولیت میں اضافے کے رحجان کو ختم کیا جا سکے۔ جو کہ ناممکن ہے کہ آزادی کے اس جذبے کو ختم کیا جا سکے۔کشمیر میں پولیس افسروں کا کہنا ہے کہ آزادی  پسندوں کے جنازوں میں لوگوں کی شمولیت سے مسلح جدوجہد کا رجحان بڑھ جاتا تھا اور نوجوان آزادی کی طرف مائل ہو رہے تھے۔یاد رہے کہ بھارت نے اسی پالیسی کے تحت گذشتہ چند ہفتوں کے دوران جن 20 سے زیادہ آزادی  پسندوں کو جھڑپوں میں شہید کیا گیا اُن کی لاشیں لواحقین کے سپرد کرنے کی بجائے شمالی کشمیر اُوڑی کے ایک قبرستان میں دفن کر دیا گیا ۔یاد رہے کہ ریاض نائیکو کا تعلق پلوامہ کے گاؤں بیگ پورہ سے تھا اور آٹھ سال پہلے ریاضی میں اپنی ڈگری مکمل کرنے کے بعد انھوں نے ہتھیار اٹھانے کا فیصلہ کر کیا تھا۔گذشتہ برس پلوامہ میں انڈین فوج پر ہونے والے خودکش حملے کے بعد بی بی سی کے زبیر احمد سے بات کرتے ہوئے ریاض نائیکو کے اہل خانہ نے کہا تھا انھوں نے اب یہ تسلیم کر لیا ہے کہ گھر میں جلدی یا دیر سے نائیکو کی لاش ہی آئے گی۔ریاض نائیکو شہید کے والد اسداللہ نائیکو کا کہنا تھا کہ "جب بھی کوئی مقابلہ ہوتا ہے تو یوں لگتا ہے کہ ان کا بیٹا مرنے والوں میں شامل ہو گا "۔یاد رکھیے کہ اگر انڈیا یہ سمجھتا ہے کہ وہ اس طرح مظلوم لوگوں کو شہید کر   کہ کشمیر کو اپنا حصہ بنا لے گا تو یہ اںڈیا کی غلط فہمی ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ ہر شہادت کے بعد کشمیریوں کو ایک نیا جذبہ ملتا ہےکیوں کے آزادی کی تحریک کو جتنا خون ملتا ہے اتنی ہی تحریک مظبوط ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔

امریکہ کا چین پر الزام ، وائرس ووہان کی لیب سے پھیلایا گیا۔ چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ کا جواب۔

 

چین کے سرکاری میڈیا  نے امریکہ کے  وزیر خارجہ مائیک پومپیو پر جھوٹ بولنے کا الزام عائد کیا ہے۔ مائیک پومپیو نے  کہا تھا کہ اس حوالے سے واضح ثبوت موجود ہیں کہ کورونا وائرس چین کے شہر ووہان کی ایک لیباٹری سے شروع ہوا۔
امریکی وزیر خارجہ نے یہ دعویٰ گزشتہ اتوار کو کیا تھا لیکن انھوں نے اس بارے میں کوئی تفصیل فراہم نہیں کی تھی۔
چین کے سرکاری اخبار " گلوبل ٹائمز" نے اپنے اداریے میں مائیک پومپیو کے لیے انگریزی کا جو لفظ استعمال کیا اردو میں اس کا معنی غیر اخلاقی شخص لیا جا سکتا ہے۔
عالمی ادارۂ صحت نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کی طرف سے یہ دعویٰ صرف قیاس پر مبنی ہے اور اس نے ایسے کوئی شواہد نہیں دیکھیں ہیں۔
چینی ذرائع ابلاغ  نے کیا کہا ؟؟؟
عام طور پر چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والے اداریے سے چینی حکومت کی سوچ کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔
لیکن اب تک امریکی وزیر خارجہ کے بیان پر چین نے سرکاری سطح پر کوئی باقاعدہ رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ پیر کو  " گلوبل ٹائمز" نے مائیک پومپیو کو مضحکہ خیز نظریات اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کا الزام لگایا اور مائیک پومپیو کے خلاف الزامات کا یہ سلسلہ منگل کو بھی جاری رہا۔ 
امریکی وزیر خارجہ نے امریکی ٹی وی چینل اے بی سی آن سنڈے کو ایک انٹرویو میں کہا کہ وائرس کے ’ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرالوجی‘ سے شروع ہونے کے بہت زیادہ شواہد موجود ہیں۔
مائیک پومپیو نے کہا کہ دنیا میں جراثیم پھیلانے کی چین کی ایک تاریخ رہی ہے اور وہ ہمیشہ سے ہی ناقص لیبارٹریاں چالاتے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ' گلوبل ٹائمز ' کے اداریے میں لکھا گیا کہ " مائیک پومپیو جھوٹ بول کر ایک تیر سے دو شکار کرنا چاہتے ہیں۔ اول یہ کہ وہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں صدر ٹرمپ کو کامیاب کرانا چاہتے ہیں اور دوسرا یہ کہ وہ سوشلسٹ چین سے نفرت کرتے ہیں اور خاص طور پر اس کو ترقی کرتے  ہوئے برداش نہیں کر سکتے"۔